کراچی میں عوامی کمرشل تھیٹر کیلیے ماحول سازگار نہیں، رؤف لالہ

کراچی اسٹیج اور ٹیلی ویژن کے معروف مزاحیہ اداکار رؤف لالہ نے کہا ہم نے بہت مشکل حالات میں تھیٹر کیا اس دور میں تھیٹر کرنا بہت مشکل تھا۔ کراچی میں جب امن امان کی صورت حال خراب تھی اس دور میں بھی عوام کو تفریح فراہم کرنے کے لیے جدوجہد کرتے رہے ہیں، کراچی تھیٹر کے فنکاروں کی کوشش تھیں کہ عوام کو ان حالات میں ذہنی سکون پہنچایا جائے ، لیکن جس تیزی سے حالات خراب ہوئے اس میں کام کرنا مشکل ہوگیا، گزشتہ چند سالوں کے دوران چاہتے ہوئے بھی ہم تھیٹر کی سرگرمیاں کو جاری نہ رکھ سکے۔ انھوں نے اب بھی ہماری خواہش ہے کہ کراچی میں عوامی کمرشل تھیٹر کی سرگرمیاں بحال ہوجائیں اور کراچی کے عوام کو اچھا اور معیاری تھیٹر دیکھنے کو ملے لیکن ماحول ابھی تک ساز گار نہیں ہوا، فنکار عدم تحفظ کا شکار ہیں روز آنہ ہونے والے واقعات کے بعد فنکاروں کو کوئی سکیورٹی میسر نہیں ہے اگر حکومت فنکاروں کو تحفظ کا یقین دلایا اور کراچی میں ہونے والی ثقافتی سرگرمیوں ک بحالی میں تعاون کرے تو ہم فنکار یقین دلاتے ہیں کہ اس شہر کی رونقیں واپس لے آئیں گے۔

تبصرے بند ہیں.