کراچی:رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن،28 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ٹارگٹ کلر سمیت اٹھائیس مشتبہ افراد کوحراست میں لیکر اسلحہ برآمد کر لیا۔کراچی کے علاقے بھٹائی کالونی،خدا کی بستی، سو کوارٹرز، ہریانہ کالونی، لکھ پتی ہوٹل، بزرٹہ لائن، بغدادی اور لیاری کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی جانب سے ٹارگیٹڈ آپریشن کیا گیا۔ جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کئے جانے والے آپریشن میں ٹارگٹ کلر سمیت اٹھائیس جرائم ہیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ رینجرز کے مطابق لیاری میں آپریشن کے دوران ایک مغوی کو بھی بازیاب کرایا گیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان سے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

تبصرے بند ہیں.