بھوجا ایئرلائن کیس:حکام سے 12 جون تک جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھوجا ایئرلائن حادثہ سے متعلق کیس میں وفاق،وزارت دفاع اور سول ایوی ایشن اتھارٹی سے بارہ جون تک تفصیلی جواب طلب کر لیا۔ عدالت عالیہ میں بھوجا ایئرلائن حادثہ سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود حادثے کی تحقیقات تاحال مکمل نہیں ہو سکیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے قانونی مشیر عبید عباسی نے عدالت کو بتایا کہ سول ایوی ایشن کی سیفٹی انویسٹیگیشن برانچ بھوجا ایئرلائن حادثے سے متعلق تمام زاویوں پر تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے اور اس حوالے سے جلد ہی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کر دی جائے گی۔ اس پر عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت بارہ جون تک ملتوی کرتے ہوئے وفاق،،وزارت دفاع اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.