کراچی،اورنگی ٹاؤن میں پولیس موبائل پر کریکرحملہ،اہلکارزخمی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں میٹرو سینما کے قریب پولیس موبائل پر کریکر سے حملہ ہوا جس میں ایک پولیس اہل کار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ کریکر حملے میں موبائل کو جزوی نقصان پہنچا۔ جس سے ایک اہل کار زخمی ہوگیا۔ حملے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔ زخمی اہل کار کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.