صدارتی انتخاب،جو پارٹی پختونوں کےمسائل حل کرئیگی ووٹ اسکو دینگے،شیرپاؤ

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ کہتے ہیں ۔۔۔۔۔ صدارتی انتخاب میں ُاس پارٹی کی حمایت کریں گے جو پختونوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائے گی۔ پشاورمیں نیوزکانفرنس کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف سے اتحاد صرف صوبے کی حد تک ہے ۔۔۔۔۔ تاہم جلد کسی امیدوارکی حمایت کا فیصلہ کرلیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی صدارت خیبرپختونخوا کو ملتی توصوبے کی محرومیوں کا ازالہ ہوتا۔

تبصرے بند ہیں.