ممبئ: بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف فلم شوٹنگ کے دوران ڈوبتے ڈوبتے بچیں۔ لہروں کی طغیانی سے کترینہ کیف کی حالت غیر ہوگئی۔ ہریتک روشن اور کترینہ کیف کی جوڑی ایک بار پھر فلم’’بینگ بینگ‘‘ملی ہے۔ ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ میں ایکشن سین اور خطرناک سٹنٹس کرنے والی کترینہ کو ہریتک کے ساتھ بے حد پسند کیا گیا جس کے بعد اس جوڑی کو ایک اور فلم’’بینگ بینگ‘‘ میں کیاگیا ہے کاسٹ اس فلم کی شوٹنگ کے لیے کیٹ اور ہریتک پہنچے بینکاک۔ جہاں پانی میں شوٹنگ کرنے کے لیے فلم کی کاسٹ عین گہرے پانی میں پہنچی تو اچانک ہی طوفان نے آن گھیرا۔ کترینہ کیف کودیکھ کر لہروں نے بھی اپنے اسٹنٹ دکھائے۔چار فٹ اونچی لہر دیکھ کر کترینہ کیف کے اوسان خطا ہوگئے اور وہ بھاگ کر کیبن کے اندر گئیں۔ہچکولے کھاتی کشتی میں کترینہ کیف کی کیفیت دیکھ کر سب ہی پریشان ہوگئے ۔کیٹ اورہریتک نے فلم کی شوٹنگ سے پہلے ہی اصلی سین دیکھ کر واپس لوٹنے میں ہی عافیت جانی۔
تبصرے بند ہیں.