کترینہ کیف بہترین اداکارہ ہیں، سلمان خان

ممبئی: 

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹارسلمان خان نے اپنی سابقہ گہری دوست اداکارہ کترینہ کیف سے تو علیحدگی تو اختیار کرلی تھی تاہم وہ ان کی اداکاری کے آج تک معترف ہیں جہاں کبھی وہ اداکارہ کے فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے مچلنے لگ جاتے ہیں تو اب وہ ان کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے اپنے دونوں بھائیوں ارباز خان اور سہیل خان کے ہمراہ بھارتی ٹی وی شو “کافی ود کرن” میں شرکت کی  شو تا حال آن ائیرنہیں کیا گیا ہے تاہم تینوں بھائیوں کی ایک ساتھ شرکت کرنے والے شو کے ٹیزر نے ہی خاصی دھوم مچادی ہے۔ شو کے ٹیزرمیں جب میزبان کرن نے سلمان خان کے بھائی اوراداکارسہیل خان نے جب بہترین اداکاروں کے حوالے سے پوچھا تو ان کے جواب سے پہلے ہی سلمان خان نے بے ساختہ کہا کہ ساری اداکاراؤں میں کترینہ کیف بالی ووڈ کی بہترین اداکارہ ہیں۔ ان جیسا کوئی بھی نہیں۔

تبصرے بند ہیں.