اسٹاراسکرین ایوارڈ؛ امیتابھ اور عالیہ نے میدان مارلیا

ممبئی: 

بھارت کے شہر ممبئی میں ہونیوالی اسٹار اسکرین ایوارڈ تقریب میں بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن اپنی فلم پنک پر بہترین اداکار جب کہ عالیہ بھٹ نے فلم اڑتا پنجاب میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا اور انورادھارئے چوہدری کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم ’’پنک ‘‘کو بہترین فلم سمیت چار ایوارڈ دیے گئے۔

رام مدھوانی نے فلم نیرجا پربہترین ہدایتکارجب کہ سائیوان قدراس نے بہترین اسٹوری اسکرین پلے کا ایوارڈ حاصل کیا۔ کپوراینڈسنز میں رشی کپور بہترین معاون اداکار جب کہ شبانہ عظمیٰ کو نیرجا میں بہترین معاون اداکارہ کاایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ ورن دھون نے فلم ’’ڈھشوم‘‘ میں کامک رول میں بہترین ایکٹر کا ایوارڈ حاصل کیا۔

تبصرے بند ہیں.