ذوالقرنین حیدربھولی بسری داستان بن کررہ گئے

دبئی: 

متنازع پاکستانی وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر بھولی بسری داستان بن کر رہ گئے، ایکشن، ڈرامے اور سسپنس سے بھرپور مختصر انٹرنیشنل کیریئر کے بعد اب وہ ٹینس بال کرکٹ تک محدود ہوگئے ہیں، البتہ گرین شرٹ پھر سے زیب تن کرنے کا خواب اب بھی آنکھوں میں موجود ہے، انھوں نے کہاکہ میں اب بھی ملک کا سیکنڈ چوائس وکٹ کیپر بیٹسمین ثابت ہوسکتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ذوالقرنین حیدر کا پاکستان کی جانب سے مختصر ترین کیریئر ایکشن، سسپنس اور ڈرامے سے بھرپور رہا، وہ یو اے ای میں سیریز کے دوران اچانک غائب ہوگئے اورپھر انھیں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے نمودار ہوتے دیکھا گیا تھا، انھوں نے انگلینڈ میں پناہ کی درخواست بھی دی تھی مگر پھروطن واپس لوٹ آئے، اب وہ ایک بینک میں جاب کرتے جبکہ امریکا اور یو اے ای میں کچھ نجی ٹورنامنٹس میں شرکت سے بھی روزی روٹی کے اسباب پیدا کرلیتے ہیں، اس کے باوجود ذوالقرنین اب بھی قومی ٹیم میں واپسی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.