کامیڈی فلم گھن چکر آج ریلیز کردی گئی

ممبئی: بھارتی ادکارہ ودیا بالن اور عمران ہاشمی کی کامیڈی فلم گھن چکر آج ریلیز کردی گئی ہے۔وویا بالن اور عمران ہاشمی ڈرٹی پکچر کے بعد دوسری بار اس فلم گھن چکر میں ان ایکشن نظر آئیں ہیں۔اس فلم میں عمران ہاشمی نے سنجو نامی چو ر کا کردار اد اکیا ہے جو تالے توڑنے کا ماہر ہے۔اس فلم میں یہ اور اس کا ایک ساتھی بڑی واردات کا منصوبہ بناتے ہیں جس میں وہ کامیاب ہوجاتے ہیں۔ اسی دوران ایک حادثے میں اس کی یاداشت چلی جاتی ہے۔عمران ہاشمی اور ودیا بالن کی کامیڈی فلم گھن چکر آج سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.