’ ڈرٹی گرل‘: نمائش روکنے پر وفاقی سنسر بورڈ سے جواب طلب

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ناصر سعید شیخ نے عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ڈرٹی گرل کی نمائش روکنے کے خلاف وفاقی سنسر بورڈاور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔ جب کہ مزید سماعت 23اگست تک ملتوی کردی ہیں۔عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ سنسر بورڈ نے پہلے فلم ڈرٹی گرل کو پاس کیااورپھراس فلم کوعید الفطر پرریلیز کردیا گیا لیکن اچانک سنسر بورڈ اور ضلعی انتظامیہ نے 14اگست کو اس فلم کی نمائس پر زبردستی پابندی لگادی جس سے فلم کے پروڈوسرکولاکھوں روپے نقصان برداشت کرنا پڑالہٰذاعدالت فلم کی نمائش پرپابندی ختم کرنے کاحکم جاری کرے۔عدالت کے روبروڈی سی اولاہورکے نمائندے نے بتایاکہ پنجاب میں سنسربورڈنہیں اس لیے پروڈیوسروفاقی سنسربورڈاورسندھ سنسربورڈسے این اوسی لے کرفلم کی نمائش کرواتاہے لیکن ڈرٹی گرل کی نمائش کے لیے سندھ سنسر بورڈ سے اجازت لی گئی وفاقی سنسربورڈسے اجازت نہیں لی گئی اس لیے نمائش روکی گئی۔ جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

تبصرے بند ہیں.