كامن ویلتھ گیمز میں پاكستان ہاكی ٹیم كو شركت کے حوالے سے دی گئی ڈیڈلائن ختم

لاہور: حكومت اور انٹر نیشنل اولمپک كمیٹی سے الحاق شدہ پاكستان اولمپک ایسوسی ایشن كے تنازع كے باعث كامن ویلتھ گیمز میں قومی ہاكی ٹیم كی شركت كے لئے دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے۔ آئندہ برس اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسکو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے منتظمین نے پی او اے كو پاكستانی دستے كے نام بھجوانے كی دعوت دی تھی لیکن پاكستان ہاكی فیڈریشن نے ایونٹ میں نمائندگی كے حوالے سے پاكستان اولمپک ایسوسی ایشن سے اب تک كوئی رابطہ نہیں كیا جس کے باعث خدشہ ہے کہ پاكستانی ہاكی ٹیم ایونٹ میں شركت سے محروم ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ 13 اگست کو کامن ویلتھ گیمز کی انتظامیہ نے پاکستانی ہاکی ٹیم کو ایونٹ میں براہ راست شرکت سے روک دیا تھا، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن کی ہی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کو مانتے ہیں اور ان کی منظوری کے بعد ہی پاکستان ہاکی ٹیم گیمز میں شرکت کر سکے گی۔

تبصرے بند ہیں.