پرنس اور شبستان سینما جدید سازوسامان سے آراستہ

لاہور: لاہور کے ایبٹ روڈ پرواقع پرنس اورشبستان سینما میں جدید تکنیکی سامان نصب ہونے کے بعد ’سُپرسینما‘‘ کے نئے نام سے فلموں کی عام نمائش کیلیے کھول دیا گیا ہے۔ دونوں سینماگھروں میں بالی وڈ اسٹاراکشے کمار، سوناکشی سنہااورعمران خان کی نئی فلم ’’ونس اپان اے ٹائم ایٹ ممبئی دوبارہ‘‘ کی نمائش ہوئی۔ اس موقع پرپیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات راجاعامرخان ، وزیراعظم کے سابق مشیر فوادچوہدری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات موجودتھیں۔ اس موقع پرجہاں فلم بینوںنے بالی وڈاسٹارزکے ایکشن، ڈائیلاگ اورمیوزک کو انجوائے کیا وہیں انھوں نے سینما کے جدید سائونڈ سسٹم ، سکرین اورماحول کوبھی خوب سراہا ہے۔’’سپرسینما اورسمٹ انٹرٹینمنٹ‘‘کے ہیڈآف پروموشن کیپٹن انیس نے بتایاکہ دونوں سینما میں 600سیٹ ہیں ۔ ہم نے اس کیلیے جدید سائونڈ سسٹم، نئی ڈیجیٹل سکرین سمیت دیگرجدید تکنیکی سامان نصب کروایا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کیلیے کینٹین پرمعیاری اشیاء، ٹکٹنگ بوتھ کوکمپیوٹرائزڈ کرنے کے علاوہ واش روم اورپارکنگ کے بھی مناسب انتظامات کیے ہیں تاکہ لوگوں کوبہترانداز سے انٹرٹین کیا جاسکے۔ انھوں نے بتایاکہ ہمارا ادارہ لاہورمیں آٹھ جب کہ سیالکوٹ میںبھی ایک نیا ملٹی پلیکس بنائے گی۔ ان تمام سینما گھروںکو جدیدٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا۔ انھوں نے بتایاکہ سرکٹ میں واقع سینما گھروں کی ٹکٹ کے ریٹ بھی مناسب رکھیں جائیں گے تاکہ یہ سب لوگوںکی پہنچ میں رہے اورلوگ اپنی فیملیز کے ساتھ سینما گھرپہنچیں۔

تبصرے بند ہیں.