چین:شدید بارشیں، نظام زندگی مفلوج،ہزاروں افراد بے گھر

بیجنگ: چین کے جنوبی مغربی صوبے یونان میں شدید بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں موسلادھاربارش نے فصلوں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا۔چین میں موسلا دھار بارش کے بعد آنے والے شدید سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔ کئی علاقوں میں زندگی معطل ہوکر رہ گئی ہے۔ جنوبی مغربی چین میں شدید بارشوں اور سیلاب نے ہزاروں افراد کو متاثر کیا ہے اور وہ بے گھری کا شکا رہوگئے ہیں۔ بارش کے باعث مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔ حکام کی جانب سے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے مکانوں سے پانی نکالنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.