Latest National, International, Sports & Business News

چارسدہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائی قتل،تین افراد زخمی

چارسدہ کے علاقے شبقدر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو قتل اور تین افراد کو زخمی کر دیا۔ شبقدر کی لالہ زار کالونی میں گذشتہ شب واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر کے تمام افراد سو رہے تھے۔پولیس کے مطابق نامعلوم ملزموں نے سیڑھی لگا کر گھر کے اندر پھلانگنے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کی ، جس سے پچیس سالہ جمشید اور تیرہ سالہ نوید موقع پر جاں بحق ہو گئے۔فائرنگ سے مقتولین کے والدین سمیت گھر کے تین افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.