اے پی سی سے قبل وزیراعظم نوازشریف، آرمی چیف جنرل کیانی اورعمران خان کی ملاقات ہوئی،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنینٹ جنرل ظہیرالاسلام سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی ۔ وزیراعظم آفس اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف، آرمی چیف جنرل کیانی اورعمران خان کی ملاقات ہوئی۔وزیرداخلہ چودھری نثار اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنینٹ جنرل ظہیرالاسلام بھی ملاقات میں شریک تھے۔ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنینٹ جنرل ظہیر الاسلام ملک نے موجودہ سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی ۔ملاقات میں خیبرپختونخواہ اور فاٹا کی صورتحال پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل کیانی سے سوالات بھی اٹھائے ۔ ڈرون حملوں کی شرائط ، وزیراعظم کے مذمت نہ کرنے پر سوالات اٹھائے۔ طالبان اور دہشت گرد گروپس کی فنڈنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.