پی ٹی آئی کا کراچی میں دوبارہ پولنگ کرانے کا مطالبہ

کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کردیا،دھاندلی کے ثبوت الیکشن کمیشن کو دیدیئے گئے۔ الیکشن کمیشن آفس کراچی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے تحریک انصاف کے کارکنوں نے بیشتر حلقوں کے نتائج کو مسترد کردیا ہے ،کارکنان کے مطابق پی ایس ترانوے سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار بشیر جان کی کامیابی کا غیر سرکاری اعلان سراسر دھاندلی ہے۔ تحریک انصاف کراچی کے صدر فیصل واڈیا نے چیف الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔تحریک انصاف کے امیدوار سید حفیظ الدین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا عملہ منہ دیکھتا رہ گیا اور تاریخی دھاندلی کی گئی ۔سید حفیظ الدین کا کہنا تھا کہ کراچی میں شفاف الیکشن کرائے جاتے تو ایم کیو ایم کو ریکارڈ شکست ہوتی۔

تبصرے بند ہیں.