کراچی کامینڈیٹ پسند نہیں تو پاکستان سے علیحدہ کردیں ،الطاف

: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو کراچی کا مینڈیٹ پسند نہیں تو اسکو پاکستان سے علیحدہ کردیں ۔یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اگر نفرت بند نہ کی تو یہ آگ پورے ملک میں پھیلے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین کے فیصلے پر یقین کرنے والا گردن کٹادے گا لیکن پاکستان میں نہیں رہے گا ،کراچی کے عوام کو گالیاں دینے کے بجائے پاکستان سے علیحدہ کردیا جائے ۔انہوں نے پی ٹی آئی سے سوال پوچھا کہ سونامی پورے پنجاب میں کہا ں غائب ہوگیا ۔الطاف حسین نے مزید کہا کہ میں بہت جلد اپنے ساتھیوں کی مٹھیاں کھولنے والا ہوں

تبصرے بند ہیں.