Latest National, International, Sports & Business News

پشاور: نجی سکول کی چھت گرنے سے 33 بچے اور دو ٹیچر جاں بحق

پشاور:دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے طلبہ اور اساتذہ ملبے تلے دب گئے، جس کے نتیجے میں 33 بچے و 2 خواتین ٹیچرز جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق دیر کالونی کے علاقے میں واقع الخیر اسکول سسٹم کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں متعدد بچے چھت تلے دب گئے، جن میں جاں بحق ہونے والوں کے علاوہ 50 سے زیادہ زخمی بھی شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق ایمبولینسز اور ڈیزاسٹر ویکلز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔ 8 سے زائد زخمی بچوں کو ابتدائی طور پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کیا گیا اور مزید کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رہا۔بعد ازاں ریسکیو 1122 نے ایمبولینسز کے ذریعے 40 سے زائد زخمی طلبہ اور اساتذہ کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا۔اسپتال انتظامیہ نے پہلے 6 بچوں اور ایک خاتون ٹیچر کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی، جبکہ مزید زخمیوں کی اسپتال منتقلی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔بعد ازاں اسپتال ذرائع نے چھت گرنے کے واقعے میں 33 ہلاکتوں کی تصدیق کردی، جن میں بچے اور 2 خواتین ٹیچرز شامل ہیں، جن کی شناخت 25 سالہ ثمرین اور 27 سالہ مہوش کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم کے مطابق پہلے 17 بچوں کو مردہ حالت میں ایل آر ایچ لایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ صورت حال اور بچوں کی لاشیں دیکھ کر اسپتال کی انتظامیہ بھی غمزدہ ہے، جہاں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تاہم کچھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ترجمان کے مطابق تمام بچوں کی عمریں 13 سال تک ہیں جب کہ ایک خاتون ٹیچر کو بھی مردہ حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دیر کالونی اسکول گرنے کے واقعے میں جاں بحق ایک بچے کی لاش اور 33 زخمی بچوں کو نصیر اللہ بابر میموریل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے بعد واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔بعد ازاں نصیر اللہ بابر اسپتال سے 33 بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.