’’پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو‘‘ الیانا ڈی کروز کی بطور ہیروئن پہلی فلم آج ریلیز ہوگی

بھارتی اداکارہ الیاناڈی کروز کی بطور ہیروئن پہلی ہندی کامیڈی فلم ’’پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو‘‘ آج ریلیز ہوگی۔ ساوتھ کی اداکارہ الیانا ڈی کروزنے 2012میں فلم برفی میں کام کرکے بالی ووڈ میں قدم رکھا فلم کے ہیرو رندیپ کپور اور ہیروئن پریانکا چوپڑاتھیں۔اس فلم میں الیانا کا کام اگرچہ مختصر تھا مگر اسے فلم فئیر میں بہترین معاون اداکارہ اور بہترین اداکارہ ڈپیوٹ کے لیے نامزد کیاگیا اور وہ بہترین اداکارہ کا ڈپیوٹ ایوارڈ حاسل کرنے میں کامیاب رہیں۔آج ریلیز ہونے والی ہدایتکار اور رائٹر راج کمار سنتوشی کی فلم ’’پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو‘‘میں الیانا ڈی کروزلیڈنگ رول ادا کررہی ہیں جب کہ اس فلم کے ہیروشاہد کپور ہیں جو وشواش رائو کا کردار ادا کررہے ہیں ۔فلم پھٹاپوسٹر کا میوزک پریتم چکرورتی نے ترتیب دیاہے جب کہ فلم میں پدمنی کولہا پوری بھی اہم کردار اداکررہی ہیں جب کہ نرگس فخری نے آئٹم سانگ پر اپنے جلوے بکھیرے ہیں۔ الیاناڈی کروز کاکہناہے کہ میں نے فلم پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو میں کام کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا تھا کہ لوگوں کے زہن سے اپنے اوپر لگی انوراگ باسو کی فلم برفی میں شروتی کے کردار کی چھاپ ختم کرسکوں۔برفی کی ریلیز سے قبل میرا خیال تھا کہ لوگ مجھے ایک سنجیدہ کردار میں پسند کرتے ہیں کیونکہ انھوں نے اس سے پہلے مجھے ایسا کچھ کرتے ہیں دیکھا تھافلم کی ریلیز کے بعد لوگوں نے اس سلسلہ میں سنجیدگی سے سوچنا شروع کردیا جو مجھے اچھا نہیں لگتاتھا۔میں خود کو ایک کمرشل ہیروئن کے طور پر منوانا چاہتی تھی کیونکہ میں سائوتھ میں متعدد کمرشل فلمیں کرچکی تھی ۔الیانا ڈی کروزکا کہناہے کہ اس فلم کی کامیڈی زرا الگ قسم کی ہے ہدایتکار راج کمار سنتوشی نے فلم کے ہر سین پربہت محنت کی ہے اور ہم سب نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے اداکارہ کا کہناتھا کہ فلم کی شوٹنگز کے دوران بہت لطف آیا’’پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو‘‘ میں شائقین کو میرا کام پسند آئے گا۔

تبصرے بند ہیں.