پڈوکون اپنی نئی فلم فائنڈنگ فینی پر سنسر بورڈ کے رویے سے حیرا

بالی وڈ کی اداکارہ دیپکا پڈوکون اپنی نئی فلم،”فائنڈنگ فینی“ کے حوالے سے سنسر بورڈ کے رویے سے کافی پریشان ہوئی ہیں۔ اس فلم میں دیپکا نے پنکج کپور ، نصیر الدین شاہ اور ڈمپل کپاڈیہ جیسے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔

بالی وڈ (ویب ڈیسک) دراصل فلم میں دیپکا کا ایک ڈائیلاگ ہے ، آئی ایم ورجن ، یعنی میں کنواری ہوں۔ اس پر بھارتی سنسر بورڈ کو اعتراض تھا اور اسے ابتدا میں فلم سے ہٹانے کے لیے کہا گیا۔ برطانوی خبر رساں ادار ے کے مطابق اداکارہ نے ایک گفتگو میں کہا ہے کہ میں اس بات پر حیران ہوں کہ پرومو میں تو اس ڈائیلاگ پر کوئی اعتراض نہیں تھا لیکن پھر فلم سے اسے ہٹانے کو کہہ دیا گیا۔ یہ رویہ میری سمجھ سے باہر ہے۔ لیکن دیپکا اب اس بات سے خوش ہیں کہ فلم سے مکالمہ ہٹایا نہیں گیا اور اعتراض کے باوجود وہ موجود ہے۔ کہتی ہیں کہ اس ضمن میں میڈیا کی شکرگزار ہوں جس نے اس معاملے میں بار بار سوال پوچھ کر آگہی پیدا کی اور سنسر بورڈ کی سمجھ میں آیا کہ اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ ڈمپل کپاڈیہ کے بارے میں دیپکا کہتی ہیں کہ وہ میرا بہت خیال رکھتی ہیں۔ مجھے اکثر کھانے پر بلاتی رہتی ہیں۔ ڈمپل کی زندگی میں اتنا کچھ گزر چکا ہے اس کے باوجود وہ بے حد مضبوط خاتون ہیں۔ ان سے زندگی گزارنے کی ترغیب ملتی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.