میری کوم کی کامیابی نے پریانکا چوپڑہ کی ترقی کے دروازے کھول دئی

پریانکا کی فلم،میری کوم کو باکس آفس پر اچھی پذیرائی ملی ہے ، جس کے بعد اسے کئی اشتہاروں میں کام کرنے کی پیشکش بھی ہوئی ہے۔ گزشتہ دنوں خواتین کے مرکزی کرداروں والی تین فلمیں کوئن ، مردانی اور میری کوم آئیں۔

بالی وڈ (نیٹ نیوز) میری کوم جو پانچ مرتبہ عالمی چیمپیئن رہنے والی بھارتی خاتون باکسر میری کوم کی زندگی پر مبنی ہے پچھلے جمعے کو ریلیز ہوئی اور اس نے باکس آفس پر پہلے چاردنوں میں 31 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ رانی مکھرجی کی مردانی نے اتنی مدت میں 22 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔ بہر کیف فلم کی کامیابی سے پریانکا بہت خوش ہے اور اس کو اشتہارات کی کئی پیش کشیں آ رہی ہیں۔ حال ہی میں ایک بڑی کمپنی نے پرینکا کے سامنے دو اشتہاری فلمیں سائن کرنے کی تجویز رکھی ہے۔ بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور کی رہنے والی میری کوم سے جب پوچھا گیا کہ کیا کسی شمال مشرقی بھارتی اداکارہ کو ان کا کردار نہیں سونپنا چاہیے تھا ، تو اس نے کہا کہ پریانکا جیسی سپر سٹار کی وجہ سے میری کہانی زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچی ہے۔ جب کہ پریانکا نے کہا ہے کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ مجھے میری کام جیسی ورلڈ چیمپیئن کا کردار نبھانے کا موقع ملا۔

تبصرے بند ہیں.