پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا، ترجمان اوگرا

اسلام آ باد: اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی کوئی سمری منظوری کیلیے وزارت پٹرولیم کو ارسال نہیں کی۔ ترجمان اوگرا کے مطابق ڈالر کی موجودہ قیمت اور عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی کمی کا صارفین کو ریلیف آئندہ ماہ سے دیا جائے گا۔ آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے اوگرا ترجمان نے کہا کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی کوئی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال نہیں کی۔ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلیے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کو اکتوبر میں بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.