پاکستان دہشتگردی کا مرکز ہے، بھارتی وزیراعظم کا الزام

نیو یارک: بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کا مرکز ہے اور پاکستان میں شدت پسند کارروائیوں کی وجہ سے بھارت کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نےوائٹ ہاؤس میں امریکی صدر براک اوباما سے ہونے والی ملاقات میں روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر ڈالی، بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیر اعظم نوازشریف سے ہونے والی ملاقات سے زیادہ توقعات وابسطہ نہ کی جائیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کا مرکز ہے اور بھارت کو پاکستان میں ہونے والی شدت پسند کارروائیوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس سے قبل نواز شریف نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ 7 دہائیاں گزر جانے کے بعد بھی مسئلہ کشمیر حل طلب ہے۔

تبصرے بند ہیں.