پنجاب حکومت کی اولین ترجیح صحت عامہ کی سہولتوں کو عام کرنا ہے، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبائی کابینہ سے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح صحت عامہ کی سہولتوں کو عام کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت کی طرح اس بار بھی صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دینگے، جنوبی پنجاب کا احساس محرومی مسلم لیگ (ن) ہی ختم کر سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ وزراء اپنے محکموں کی تفصیلی رپورٹ مرتب کریں، اسپتالوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کے لئے وفاقی حکومت سے درخواست کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ وزراء سادگی اختیار کریں اور عوام سے راستے مضبوط بنائیں۔

تبصرے بند ہیں.