پرینیتی کا کم عمری میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف

ممبئی: 

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کم عمری میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے ۔

بالی ووڈ میں کئی اداکارائیں   جنسی طور پر ہراساں کیے جانے اعتراف کرچکی ہیں  جس میں سونم کپوربھی شامل ہیں لیکن اب ایک اور اداکارہ نے اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بیان کرکے بھارت میں حوس کے پجاریوں کو بے نقاب کیا ہے۔

بالی ووڈ  کی صف اول کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے  ممبئی میں ’’ویمن سیلف ڈیفنس گریجویشن ڈے‘‘ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے بچپن میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.