پرینیتی چوپڑا ’’ہنسے توپھنسے‘‘ میں سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ جلوہ گر ہونگی

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا فلم ’’ہنسے تو پھنسے‘‘ میں سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ جلوہ گر ہونگی ۔کرن جوہر کے پروڈکشن ہائوس دھرما پروڈکشن کے تحت بننے والی اس لو اسٹوری کامیڈی فلم کو چار فلمساز انوراگ کیشپ ،وکرم ادتیہ موتوانی ،وکاس بہل اور مدھو مانتینا تیارکررہے ہیں جب کہ اس فلم کے ہدایتکار ونیل میتھیو ہیں۔ اس فلم میں ادھا شرماپرینتی چوپڑا کی بہن کا کردار اداررہی ہیں۔ فلمساز کرن جوہر کے مطابق اس فلم کی شوٹنگز تیزی سے جاری ہیں اور اسے آئندہ برس 7فروری کو ریلیز کیا جائے گا۔ پرینیتی چوپڑا کا کہناہے کہ فلم ’’ہنسے تو پھنسے میں میرا کردار انتہائی مشکل ہے اور سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ یہ میری پہلی فلم ہے۔ فلم کے ہدایتکار ونیل میتھیو کے مطابق اس فلم میں لیڈنگ لیڈی کا کردار نبھانے کے لیے پرینیتی چوپڑا ہی سب سے موزوں اور مناسب اداکارہ تھیں اور وہ شوٹنز کے دوران اپنی اداکاری کے بہترین جوہر دکھارہی ہیں۔ان کے کام سے مطمئن ہوں اور فلم کو مقررہ مدت کے دوران مکمل کرلیا جائے گا دریں اثنا پری نیتی چوپڑا کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا ہے کہ ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ فلموں میں ہر طرح کا کردار ادا کرنے کی کوشش کررہی ہوں کیونکہ اداکاری زیادہ دلچسپ ہے جب کہ ماڈلنگ خوبصورت نظر آنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلموں میں پرفارمنس کاسلسلہ شروع کیا ہے تو پھر اداکاری کرتی رہوں گی۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’لیڈی ورسز وکی بھل‘‘میں معاون کردار ادا کرنیوالی 24سالہ اداکارہ نے کہا کہ مجھے بالی ووڈ میں آئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا اس کے باوجود نئی فلموں میں اہم کردار مل رہے ہیں جس کی وجہ سے میریمصروفیت میں اضافہ ہوگیا ہے اپنے کام کو بہتر انداز میں پیش کرنے کے لیے اچھی اور معیاری فلموں میں کام کرنا پسند کروں گی۔ واضح رہے کہ پرینتی چوپڑہ پرینیتی چوپڑا 22 اکتوبر 1988کو بھارتی شہرہریانہ کے ایک پنجابی خاندان میں پیداہوئیں ان کے والد پون چوپڑاہے اور پیشے کے لحاظ سے تاجر ہیں جب کہ والدہ کانام پون چوپڑاہے اس کے دوبھائی شیوانگ اور سراج ہیں جب کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا ان کی کزن ہیں ۔ پرینیتی نے اپنی ابتدائی تعلیم امبالہ میں کانونٹ آف جوسس اینڈ میری میں حاصل کی ۔ان کے مطابق وہ ہمیشہ ایک بہترین طالبعلم رہی اور بینکر بنناچاہتی تھی۔ 17سال کی عمر میں والد لندن چلے گئے جہاں اس نے مانچسٹر یونائیٹڈ اسکول سے بزنس،فنانس اور اکنامکس میں آنرز کیا۔ 2009میں پرینیتی واپس بھارت آگئی اور ممبئی میں اپنی کزن پریانکا چوپڑاکے پاس قیام کیاجہاں پریانکانے اسے یش راج فلمز کے دفتر میں متعارف کرایااور پرینیتی نے یش راج فلمز کے مارکیٹنگ کے شعبہ میں پبلک ریلیشن کنسلٹنٹ کے عہدہ پر کام شروع کردیا۔ابتدا میں پرینیتی اداکاری اور اداکاروں کو پسند نہیں کرتی تھی مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کا رویہ تبدیل ہوتاگیااور اس نے بالی ووڈ میں آنے کا فیصلہ کرلیا۔ پرینیتی نے 2011میںپہلی فلم لیڈیز ورسز رکی بھائی میں کام کیا اس میں ان کا کردار ڈمپل چڈانامی لڑکی کا تھا۔ 2012میں عشق زادہ میں زویاقریشی کا کردار ادا کیا۔ 2012کے دوران انھیں فلم لیڈیزورسز رکی بھائی میں فلم فیئر ایوارڈ،اسکرین ایوارڈ،زی سینما ایوارڈ،اپسرافلم اینڈ ٹیلیویژن پروڈکشن گلڈ ایوارڈ،بالی ووڈ ہنگامہ سرفس چوائس ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈ دیے گئے۔ سال روں کے دوران 6 ستمبر کو اداکارہ کی فلم شدھ دیسی رومانس ریلیزہوئی جس میں اس نے گائتری نامی لڑکی کا لیڈنگ رول کیا ۔ 25کروڑ کے بجٹ سے تیار ہونے والی اس فلم نے باکس آفس پر 46کروڑ 25لاکھ کا بزنس کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2014کے دوران فلم ’’ہنسے تو پھنسے‘‘ کے علاوہ پرینیتی کی ایک اور فلم کل دل بھی ریلیز ہورہی ہے جسکی ہدایات شاد علی دے رہے ہیں اور اس فلم کے ہیرو رنویر سنگھ ہیں فلم ’’کل دل‘‘میں میں اداکار گووندا بھی کام کررہے اور وہ روٹین سے ہٹ کر مخالفانہ کردارنبھائیں گے جب کہ علی ظفر معاون اداکار کے طور پر کام کررہے ہیں۔فلم کا میوزک شنکر احسان لوئے نے تیار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اداکارہ کی فلم ’’دعوت عشق‘‘ کی پوسٹ پروڈکش بھی ان دنوں جاری ہے اور اسے بھی اگلے برس ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایاگیاہے۔

تبصرے بند ہیں.