پریانکا کی فلم ’’زنجیر‘‘ تیار، ٹریلر اور پہلے گانے نے دھوم مچادی

ممبئی: بالی ووڈ میں پریانکا چوپڑا اور ٹالی ووڈ اداکار رام چرن کی نئی فلم ’’زنجیر‘‘ کے ری میک کے انٹرنیشنل ٹریلر اور پہلے گانے ’’ممبئی کا ہیرو‘‘ کی ویڈیوز نے ریلیز کے بعد دھوم مچادی ہے ۔ ’’ممبئی کا ہیرو‘‘ کے بولوں پر مبنی اس گانے کو امیتابھ بچن کی اصلی فلم کے ڈائیلاگز ڈال کر معروف پلے بیک سنگر میکا سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی ویڈیو میں پریانکا اور رام چرن ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ ہدایتکار اپوروا لاکھیا کی اس ایکشن فلم ’’زنجیر‘‘ میں سابقہ مس ورلڈ اور بالی ووڈ کی صف ِ اول کی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور رام چرن کے ساتھ پرکاش راج، سنجے دت، ماہی گل اور اتل کلکرنی اہم کردار کررہے ہیں جب کہ اصل فلم کے ہیرو امیتابھ بچن بحیثیت مہمان اداکار جلوہ گر ہوں گے۔ سنجیو لامبا، مہیش راما ناتھن اور پونیت سمیت پرکاش مہرا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا میوزک آنند راج آنند، میت بروس انجان اور چیرانتن بھٹ نے ترتیب دیا ہے۔ 75کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ سے بننے والی یہ فلم ریلائنس انٹرٹینمنٹ کے تحت 6ستمبر کو بیک وقت ہندی، تامل، تیلگو اور ملیالم زبانوں میں سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

تبصرے بند ہیں.