پریانکا چوپڑا کے سماجی ویب سائیٹ پر مداحوں کی تعداد 1 کروڑ ہوگئ

داکارہ ایک کروڑ مداح بنانے والی پہلی بالی ووڈ اداکارہ ہیں ، تعداد بڑھانے اور پسندیدگی پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا 

ممبئی ( ) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی سماجی میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی ۔ اداکارہ اور گلوکارہ پریانکا چوپڑا سماجی رابطے پر مداحوں کی تعداد بڑھنے پر انتہائی خوش ہیں ۔ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ پریانکا ٹویٹر پر ایک کروڑ مداح بنانے والی بالی ووڈ کی پہلی اداکارہ ہیں ۔ اداکارہ ان دنوں پرکاش جھا کی فلم گنگا جل ٹو میں فوجی کا کردار نبھانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.