رمضان میں مہنگائی کا جن بے قابو ، سستے بازاروں می

مارکیٹ میں سستے داموں فروخت ہونے والے اشیا کی سرعام مہنگے داموں فروخت جاری ، انتظامیہ حالات کنٹرول کرنے میں ناکام 

پشاور () پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگایا گیا سستا بازار عوام کو مہنگا پڑگیا ۔ آم ، خربوزہ ، انڈہ سب کچھ مارکیٹ سے مہنگا ، گوشت پانچ گھنٹوں میں بھی گل جائے تو معجزہ ہو گا ۔ پشاور میں ضلعی انتظامیہ نےسستا بازار کے نام پر عوام کو ماموں بنا دیا ۔ چوک یادگارمیں لگائے گئے سستے بازار میں اشیاء سستی تو کیا ہوتیں ان کی قیمت مارکیٹ سے بھی زیادہ ہے ۔ مارکیٹ میں 30 روپے فی کلو بکنے والا خربوزہ یہاں آپ کو ملے گا 50 روپے میں ، آم کے سٹال کی طرف آئیے ، بازار میں یہی آم دستیاب ہیں 80 روپے فی کلو لیکن سستا بازار میں فروخت ہو رہے ہیں 100 روپے میں ۔ درجن بھر انڈے ملیں گے یہاں مارکیٹ سے پانچ روپے مہنگے یعنی 95 روپے میں ۔ یہاں270 روپے فی کلو بکنے والا گوشت اگر گھل جائے تو یہ صارف انعام دینے کیلئے بھی تیار ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آئے تو تھے سستا بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں دیکھنے لیکن شاید گرمی سے بے حال ہوکر بیٹھ گئے برف کے ایک سٹال کے گرد ، جہاں وہ برف سے نہ صرف پیر بلکہ چہرے کو بھی ٹھنڈک دیتے رہے ۔ ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر پشاور نے بھی سستا بازار کا دورہ کیا لیکن میڈیا کو دیکھ کر کچھ کہے بغیر ہی چلتے بنے ۔

 

تبصرے بند ہیں.