شردھا کپور اور ورون دھون کی فلم “اے بی سی ڈی ٹو ” کا 28 کروڑ کا بز

فلم نے ریلیز کے پہلے روز 14 کروڑ کمائے ، ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کی کہانی ڈانس چیمپئن شپ پر مبنی ہے 

ممبئی ( ) شردھا کپور اور ورون دھون کی خوبصورت اداکاری سے سجی فلم   اے بی سے ڈی ٹو   نے 2 دنوں میں 28 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ۔ تھری ڈی ڈانس فلم  اے بی سی ڈی ٹو  16 جون کو ریلیز ہوئی ۔ فلم نے پہلے دن 14 کروڑ روپے کمائے اور رواں سال پہلے دن اتنے پیسے کمانے والی سب سے بڑی فلم بن گئی ۔ دوسرے دن بھی فلم نے 14 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ۔ ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی زیر نگرانی بننے والی فلم کی کہانی ایک ڈانس چیمپیئن شپ پر مبنی ہے ۔ فلم میں شردھا کپور اور ورون دھون کے ساتھ مایہ ناز کوریو گرافر پربھو دیوا نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.