پریانکا چوپڑا کو بہت سارے بچوں کی خواہش

بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا کامیاب آغاز کرنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ انہیں بہت سارے بچوں کی خواہش ہے لیکن ابھی تو وہ فی الحال شادی کے لیے درست انسان تلاش کررہی ہیں۔

پیرس میں امریکی ٹی وی شو کوانٹیکو کے دوسرے سیزن کے تشہیری مہم کے دوران دیئے گئے انٹرویو میں پریانکا چوپڑا کا کہنا تھاکہ انہیں بہت سارے بچوں کی خواہش ہے لیکن ابھی فی الحال یہ ممکن نہیں کیونکہ وہ شادی کے لیے درست انسان کی تلاش میں ہیں اور ان کے نزدیک یہ زیادہ اہم ہے۔

پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کی صف اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، اس لئے وہ ایسا کام کرنا چاہتی تھیں جو کہ ان کے مقام سے مطابقت رکھتا ہو، وہ ہالی ووڈ میں روایتی اور دقیانوسی تصورات پر مبنی کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہتی تھیں جس سے ان کے ملک کا روایتی تشخص اجاگر ہو۔ اسی لیے انہوں نے کوانٹیکو میں کام کیا۔

تبصرے بند ہیں.