علومی کریم نے بھارتی سورما کو شکست دیکر اپنی فتح مظلوم کشمیریوں کے نام کردی

منیلا: پاکستانی کھلاڑی علومی کریم شاہین نے ورلڈ سیریز آف فائٹنگ گلوبل چیمپئین شپ میں بھارتی سورما کو ہرا کر اپنی جیت کشمیری عوام کے نام کردی۔

دنیا کے تیسرے بڑے مکس مارشل آرٹس فائٹنگ ایونٹ ورلڈ سیریز آف فائٹنگ گلوبل چیمپئین شپ کا سالانہ میلہ فلپائن میں سجا۔ جس میں پاکستان کے علومی کریم شاہین نے یدوندر سنگھ کو شکست دے دی جو ایونٹ میں مسلسل 4 برسوں سے ناقابل شکست تھا۔ دوسری جانب علومی کے ساتھ دوسرے پاکستانی فائٹر احمد مجتبیٰ نے بھی فلپائن کے نیل لارانوو کو شکست دے دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.