سنی دیول سے بہت ڈرتی تھی لیکن اب وہ سب سے پسندیدہ اداکارہیں، پریتی زینٹا

ممبئی: بالی ووڈ کی ڈمپل گرل پریتی زینٹا کا کہنا ہے کہ وہ سنی دیول سے بہت ڈرتی تھیں لیکن اب وہ ان کے بہت زیادہ پسندیدہ اداکار ہیں۔

بالی ووڈ سے ایک لمبے عرصے تک آؤٹ رہنے والی پریتی زینٹا اس بارسنی دیول کے ہمراہ ’’بھیاجی سپرہٹ‘‘ کے ذریعے دھماکے دارانٹری دے رہی ہیں۔ آئی پی ایل کی فرنچائزکنگز الیون پنجاب کی مالکن بھارتی فلم نگری میں اپنی دوسری اننگز کی شروعات پربہت پرجوش ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں پریتی زینٹا کا کہنا تھا کہ وہ فلم انڈسٹری سے زیادہ لمبے عرصے تودورنہیں رہی لیکن پھرایک بارپھرواپس آکرانہیں بہت اچھا لگ رہا ہے۔ ویسے تو انہیں دھرمیندرا کی پوری فیملی بہت پسند ہے اوردرحقیقت وہ ان کے دل کے بہت قریب ہیں۔

تبصرے بند ہیں.