پرکشش خواتین میں شامل ہونے پر ماہرہ خان کا منفرد انداز میں شکریہ

کراچی: 

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایشیا کی پرکشش خواتین میں  اپنا نام شامل ہونے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے لیکن منفرد اندز میں۔

تین روز قبل برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے ایشیا کی 50 پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی تھی جس میں بالی ووڈ کی نامور اداکاراؤں پریانکا چوپڑا، دپیکا پڈوکون اورعالیہ بھٹ کے ساتھ پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا نام بھی شامل تھا۔ ماہرہ خان نے فہرست میں بھارتی فلم انڈسٹری کی حسین اداکاراؤں ایشوریا رائے، کترینہ کیف اورانوشکا شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.