کرپشن کے امام زرداری کا تعاقب کریں گے، عمران خان

اسلام آباد: 

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سندھ کو زرداری اور اسکے کرپٹ چیلوں کے چنگل سے چھڑوائے گی اور نواز کوکٹہرے میں لے آئے اب زرداری کی باری ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے مرکزی سینئرنائب صدرعلی زیدی کی ملاقات ہوئی، جس میں علی زیدی کی جانب سے سندھ خصوصاً کراچی کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل پربریفنگ دی گئی۔

ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ اگلے ہفتے کراچی آرہا ہوں، عوام سے مل کرزرداری اورٹولے کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے، سندھ میں پیپلزپارٹی کی حیوانیت کی حد تک لوٹ کھسوٹ ناقابل قبول اورناقابل برداشت ہے، تحریک انصاف سندھ کوزرداری اوراسکے کرپٹ چیلوں کے چنگل سے چھڑوائے گی، نوازکو کٹہرے میں لے آئے اب زرداری کی باری ہے، سندھ پرخصوصی نظرہے، تبدیلی لائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے اورپاکستان اور سندھ کے وجود کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے کرپشن کے امام کا تعاقب کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.