ایشیا پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے 5 گولڈ میڈل جیت لئے

سنگاپور: 

پاکستان کی سانیہا غفور نے 57 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں 4 جب کہ ٹونکل سہیل نے 70 کلوگرام میں سونے کا 1 تمغہ حاصل کیا۔

سنگاپور میں جاری ایشیا پیسیفک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے 5 گولڈ میڈل حاصل کرلئے ہیں، پاکستان کی جانب سے سنیہا غفور نے 57 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں 4 سونے کے تمغے جیت کر اپنی برتری ثابت کی۔ سنیہا غفور نے اسکواٹ، بینچ پریس، ڈیڈلفٹ اور مجموعی وزن میں گولڈ میڈل جیتے ۔

پاکستانی ویٹ لفٹر نے اسکواٹ میں 115، بینچ پریس میں 55 اور ڈیڈ لفٹ میں 110 کلووزن اٹھایا جبکہ مجموعی طور پر انہوں نے 280 کلووزن اٹھایا۔ پاکستان کی دوسری ویٹ لفٹر ٹوئنکل سہیل نے 70 کلوگرام کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا جس کے بعد پاکستان نے مجموعی طور پر 5 تمغے حاصل کرلئے ہیں۔  ٹوئنکل سہیل 2015 میں بھی ایشن پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرچکی ہیں۔

واضح رہے کہ سنگاپور میں ہونے والے مقابلوں میں 4 خواتین اور 3 مرد پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.