Latest National, International, Sports & Business News

پرویز خٹک کا پارٹی عہدہ چھوڑنے سے متعلق عمران خان کا حکم تسلیم کرنے سے انکار

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو پارٹی عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے تاہم پروز خٹک نے ان کا یہ حکم ماننے سے انکار کردیا ہے۔ رائل نیوز کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پشاور میں پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے 2 عہدوں کا معاملہ اٹھایا گیا جس پر عمران خان نے پرویز خٹک کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی عہدہ چھوڑ دیں تاہم پرویز خٹک نے ان کا یہ حکم ماننے سے انکار کردیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وہ دونوں عہدوں پر بیک وقت کام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کو کوئی ایک عہدہ چھوڑنا پڑا تو وہ وزارت اعلیٰ چھوڑنے کو ترجیح دیں گے۔ عمران خان نے شوکت یوسف زئی کو بھی صوبائی جنرل سیکریٹری کے عہدے سے دستبردار ہونے کی ہدایت کی، شوکت یوسف زئی کے پاس اس وقت صوبائی جنرل سیکریٹری وترجمان کےعہدوں کے ساتھ وزارت صحت اور اطلاعات کا بھی قلمدان ہے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.