بھارت کو بالآخر تاج محل کا خیال آہی گیا

آگرہ: بھارتی حکومت کو تیس سال بعد پیار اور محبت کی علامت سمجھے جانے والے تاج محل کی تزئین و آرائش کا خیال آہی گیا۔ تاج محل کو مغل بادشاہ شاہ جہان نے اپنی تیسری بیوی کی یاد میں بنوایا تھا۔ دنیا بھر سے سیاح بڑی تعداد میں تاج محل کا دیدار اور سیر کرنے آتے ہیں۔ انیس سو پچاسی میں یونیسکو نے اسے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دے دیا تھا۔ تاج محل کی عمارت کی تزئین و آرائش کے لئے گزشتہ کئی سالوں سے بھارتی حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کئے جس کے باعث محل کی عمارت کو شدید نقصان پہنچنا شروع ہو گیا تھا۔ تاہم تیس سال بعد تاج محل کی زندگی بڑھانے اور اس کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کی غرض سے ایک بار پھر اس کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے

تبصرے بند ہیں.