پرفارمنس سے شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کرونگی، ٹیسکا چوپڑا

ممبئی: بالی وڈاداکارہ ٹیسکا چوپڑا نے کہا ہے کہ نئی فلم میں نیا انداز اپنایا ہے اورآنیوالی فلم شائقین کو پسند آئے گی ۔ اپنے کرداروں کو حقیقت کے قریب لاکر پیش کرنے کی کوشش کی ہے ۔اداکارہ ٹیسکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ تجسس سے بھرپور فلم میں کردار نبھانے کا زیادہ مزا ہے ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئی فلموں میں اہم کردار نبھارہی ہوں ۔اپنی پرفارمنس سے شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کروں گی ۔انھوں نے بتایا کہ اپنے کردار کو دلچسپ بنانے کے لیے بڑی محنت کی ہے ۔آنیوالی فلموں میں اپنے کردار کو خوبی سے نبھانے کے لیے محنت کرتی رہوں گی ،سینئرز سے سیکھنے کا عمل بھی جاری رہے گا ۔

تبصرے بند ہیں.