پرفارمنس سے شائقین کی توجہ حاصل کروں گی، ایشوریہ رائے

سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے نے کہا ہے کہ نئی فلم میں اپنی پرفارمنس سے شائقین کی توجہ حاصل کروں گی ۔ واضح رہے کہ اداکارہ کی واپسی آئٹم نمبر سے ہوگی۔ ایشوریا رائے نے بیٹی کے جنم کے بعد لگ بھگ بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ فلمی تقریبات میں بھی ذرا کم ہی نظر آتی ہیں، لیکن اب اداکارہ نے کم بیک کرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔ سنا ہے کہ ایشور یا رائے بچن ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’رام لیلا‘ میں آئٹم نمبر میں انٹری دے کر بالی وڈ میں واپسی کا بگل بجا دیاہے۔ سابق ملکہ حسن کا یہ گانا ’ کجرارے ‘ سے ملتاجلتا ہوگا۔ جس کے لیے اداکارہ ان دنوں وزن گھٹانے میں لگی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.