پاکستان میں میرے ساتھ ایک ہیرو جیسا سلوک کیا جائے، وینا ملک

اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ شیخ رشید نے اپنے ساتھ چائے کی دعوت دی تھی جسے ٹھکرانے پر وہ میرے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔ اگر انھوں نے میرے خلاف بیان دینا بند نہ کیا تو مجھے بھی جواب دینا آتا ہے۔ وہ گذشتہ روز لندن میں میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ۔ وینا ملک نے کہا کہ میں آج بھی اس بات پر قائم ہوں کہ شیخ رشید نے مجھے اپنے ساتھ چائے کی دعوت تھی جو میں نے ٹھکرا دی تھی۔ شیخ صاحب نے تو ہمیشہ خواتین کی مخالفت کی ہے وہ چاہے بینظیر بھٹو ہوں یا وینا ملک۔ انھوں نے کہا کہ شیخ رشید کے لیے اچھا ہو گا کہ وہ اس بات کا تعین نہ کریں کہ میں پاکستان سے کتنا پیار کرتی ہوں۔پاکستان میں ہر طرح کے لوگ رہتے ہیں اور سب کو حق ہے اپنی زندگی اپنے طریقے سے گزارنے کا، میری رگوں میں ایک آرمی آفیسر کا خون ہے اور مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے، اگر مجھے پاکستان میں کچھ لوگ ولن سمجھتے ہیں تو کچھ لوگوں کے لیے میں ہیرو بھی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ انکو پاکستان کی بہت یاد آتی ہے اور وہ اپنے وطن واپس آنا چاہتی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ بہت جلد عمرہ کرنے جا رہی ہوں اور وہ ایک بہت مذہبی لڑکی ہیں، مذہب ان کا اور اللہ کا معاملہ ہے۔ آخر میں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ہیروز بہت کم رہ گئے ہیں اور جو رہ گئے ہیں ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے، میں بھی چاہتی ہوں کہ پاکستان میں میرے ساتھ ایک ہیرو جیسا سلوک کیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.