پاکستان سے اپنا فلمی کیرئیر شروع کرنے پر فخر ہے، میرا

کراچی: اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں نے ہمیں شناخت دی ہے میں سمجھتی ہوں کہ تنقیدکے بجائے اگر اس کی بحالی پرتوجہ دی جائے توزیادہ بہتر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بات چیت کے دوران کیا انکا کہنا تھا کہ مجھے اس بات پرفخرہے کہ میں نے اپنے فلمی کیرئیرکاآغازپاکستان فلم انڈسٹری سے کیاہے اگرہندوستان فلم انڈسٹری سے مجھے آفر ہوئی اور ڈائریکٹرز نے مجھے اپنی فلموں میں کاسٹ کیا تو پاکستانی فلموں کی وجہ سے ہی کیا تھا۔مجھے ماضی کاوہ وقت بہت یادآتاہے کہ جب ہماری انڈسٹری بحال تھی اورسب ساتھی ملکراس کی بہتری کے لیے کوشش کرتے تھے فلم انڈسٹری کوانویسٹرکے نہ ہونے نے توتباہ کیا ہے مگرزیادہ ترغلطیاں فنکاروں کی تھیں ایک سوال کے جواب میں اداکارہ میراکاکہنا تھا کہ ہرعلاقے میں اس کی مقامی زبان بولی جاتی ہے مجھے پشتوفلم میں کام کرنے کاموقع ملاا گردیگر زبانوں میں بھی فلمیں بنیں تومیں ضرورکام کرونگی۔

تبصرے بند ہیں.