پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین نے ایک اوربھارتی فلم سائن کرلی

کراچی: پاکستانی ڈراموں میں کامیابیاں سمیٹنے والی اداکارہ ماورہ حسین نے فلم’’صنم تیری قسم‘‘ کے بعد نوجوان اداکار ورن دھون کے مدمقابل ایک اور فلم سائن کرلی۔

پاکستانی ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کی بدولت بہت جلد نام کمانے والی اداکارہ ماورہ حسین چھوٹی اسکرین پر کامیابیاں سمیٹتی رہی ہیں اور اب بالی ووڈ نگری میں قدم رکھنے کے بعد وہاں بھی انہوں نے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ایک کے بعد ایک بھارتی فلم سائن کرلی ہے۔ ماورہ نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم’’صنم تیری قسم‘‘ سے کیا جب کہ فلم باکس آفس پر کوئی خاطر خواہ کامیابی تو حاصل نہ کرسکی لیکن ماورہ کی اداکاری فلم نگری کے ہدایت کاروں کو بھا گئی جس کے بعد انہیں ایک اور فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.