ثانیہ مجھ سے بہتر کھیل کی توقع اور بھارتی ٹیم کو سپورٹ کریں گی، شعیب ملک

نئی دہلی:  ایشیا کپ ٹی 20 میں ہفتے کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آرہی ہیں، اس حوالے سے پاکستانی بیٹسمین شعیب ملک نے کہا ہے کہ میری اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے مجھ سے بھی بہترین پرفارمنس کی توقع رکھتی ہیں۔

شعیب نے کہاکہ بھارتی ٹیم جیت کی راہ پر گامزن ہے تاہم پاکستان روایتی حریف کو ’ ٹف فائٹ ‘ دے گا، انھوں نے کہا کہ بھارتی بیٹسمین تسلسل سے پرفارم کررہے ہیں لیکن ہمارا بولنگ اٹیک بھی اچھا ہے، میرے خیال میں شائقین کو زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، دونوں ممالک کے پلیئرز کو اس میچ میں پرفارمنس کا بہترین موقع میسر آرہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.