پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی پہلی بالی ووڈ فلم پر ’گانا چوری‘ کا الزام

ممبئی: بالی ووڈ اداکار دبنگ خان نے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی آج ریلیز ہونے والی ڈیبیو فلم “صنم تیری قسم” پر الزام عائد کیا ہے کہ فلم کا ایک گانا ان کی فلم سے چوری کیا گیا ہے۔

سلمان خان نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپرپاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی بالی ووڈ میں آج ریلیزہونے والی “فلم صنم تیری قسم” کے ایک گانے “حال دل” کے حوالے سے الزام عائد کیا ہے کہ یہ گانا ان کی فلم “تیرے نام” میں منتخب کیا جا نا تھا جو بعض وجوہات کی بنا پرنہیں لیا گیا.

تبصرے بند ہیں.