شاہ رخ اور عامرکے بیانات پرعوام کاردعمل خوفناک تھا،سونم

نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ بھارت میں عدم برداشت کے حوالہ سے شاہ رخ خان اور عامر خان کے بیانات پر بھارتی عوام کے ردعمل کو منفی اور خوفناک قرار دیتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

یہ بات انھوں نے اپنی فلم ’’نیرجا ‘‘ کے گانے ’’ اکھیاں ملائیں گے ڈر سے‘‘ کی لانچنگ تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سونم کپور کا کہناتھا کہ بھارتی شہریوں کے منفی ردعمل کے نتیجہ میں عامر خان اور شاہ رخ خان جیسے بڑے اداکار بھی آئندہ کسی معاملہ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے خوف محسوس کریں گے ۔

انھوں نے مزید کہاکہ ہمیں دوسروں کی آراء ،خواہ وہ اچھی ہوں یا بری ،کے اظہار میں ان سے تعاون کرنا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.