پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ نے اسلام آباد کو شکست دے دی

اکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، اسلام آباد نے کوئٹہ کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیاجس کے جواب میں احمد شہزاد اور لک رائٹ نے ٹیم کو 4 اوورز میں 53 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم احمد شہزاد صرف 11 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے جب کہ کیون پیٹرسن بھی 8 رنز بنا کر عمران خالد کا شکار بنے تاہم لک رائٹ نے تیسری وکٹ کے لیے محمد نواز کے ساتھ ملکر 59 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کی، لک رائٹ 86 جب کہ محمد نواز 22 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے، اسلام آباد کی جانب سے عمران خالد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے بند ہیں.