پاکستانی اداکارہ عمیمہ خان کی پہلی بھارتی فلم اگست میں

پاکستانی اداکارہ عمیمہ خان کی پہلی بھارتی فلم راجہ نٹور لال 29 اگست کو ریلیز ہوگی ، جس میں عمران ہاشمی نے ہیرو کا کردار ادا کیا ہے۔

بالی وڈ (ویب ڈیسک) اس فلم کے ڈائریکٹر کنال دیش مکھ ہیں جو اس سے پہلے جنت اورجنت ٹو جیسی فلمیں ڈائریکٹ کر چکے ہیں۔ فلم میں پاریش راہول نے سپورٹنگ رول ادا کیا ہے۔ فلم کے بارے میں پیشگوئی کی جارہی ہے کہ اسے بھارت اور پاکستان دونوں ملکوں کی عوام پسند کرے گی۔ امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق راجہ نٹور لال ایک سچی کہانی پر مشتمل فلم ہے جس میں کئی موڑ دیکھنے کو ملیں گے۔ عیمہ پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں۔ کنال دیش مکھ کی اب تک جتنی بھی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں ، جیساکہ زہر ،کل یگ ، جنت ، ہم ملے اور جنت ٹو ان میں سے زیادہ تر میں عمران ہاشمی ہی ہیرو کا رول کرتے نظر آئے ہیں۔ اس حوالے سے کنال کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی کوئی کہانی چنتے ہیں اس کے ہیرو کا تصور عمران ہاشمی کے ہی ارد گرد گھومتا نظر آتا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.