گلوکار مکیش کی آج 91 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

بالی ووڈ فلموں میں کئی یادگار گیت گائے ،بہترین گلوکاری پر کئی ایوارڈز بھی حاصل کئے

ممبئی ( ) بالی ووڈ کے معروف گلوکار مکیش کی آج 91 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ۔ مکیش نے کیرئیر کا آغاز 1941ء میں فلم نردوش سے کیا ۔ان کا پہلا گیت دل ہی بجھا ہوا ہو تو تھا ۔کیرئیر میں انہیں اس وقت کامیابی حاصل ہوئی جب انہوں نے اداکار راج کپور کےلئے گانا شروع کیا ۔ان کی آواز میں راج کپور کیلئے کئی یادگار گیت ریکارڈ کئے گئے اور طویل مدت تک راج کپور نے ان کی آواز میں ہی گیت عکسبند کروائے ۔مکیش کی آواز میں بالی ووڈ کو کئی یادگار گیت ملے جن میں کہیں دو جب دن ڈھل جائے ،دوست دوست نہ رہا ،تیرے من کی گنگا اور میرے من کی جمنا کا ،ساون کا مہینہ پون کرے سور ،سب کچھ سیکھا ہم نے نہ سیکھی ہوشیاری ،بس یہی اپرادھ میں بار بار کرتا ہوں ،میرا جوتا ہے جاپانی ،میں پل دو پل کا شاعر ہوں ،سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں ،جیسے لازوال اور ہر دور میں سنے جانے والے گیت شامل ہیں ۔مکیش کے بیٹے نتن مکیش نے ان کی موت کے بعد ان کے فن گلوکاری کو زندہ رکھا اور کئی فلموں میں گیت گائے اس کے بعد ان کے پوتے نیل نتن مکیش نے بھی بالی ووڈ میں قدم رکھا لیکن وہ گلوکاری کی بجائے اداکاری کے میدان میں آئے ۔ مکیش کی کمی ہر دور میں محسوس کی جاتی رہے گی ۔ –

تبصرے بند ہیں.